احمد پور شرقیہ کی مخیرشخصیت نے 50 افراد کو حج پر بھیج دیا

احمد پور شرقیہ کی مخیرشخصیت نے 50 افراد کو حج پر بھیج دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:  احمد پور شرقیہ کے حاجی عامر شہزاد نے احمد پور شرقیہ کے رہائشیوں 50 افراد جن میں 26 مرد اور 24 وہ خوش نصیب خواتین شامل ہیں جو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں.

 اس موقع پر فخر احمد پور شرقیہ جناب عامر شہزاد کا کہنا تھا اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے فریضہ  حج کے لیے انھیں روانہ کیا میرے والد حاجی محمد عاشق  مرحوم ہمیشہ میرے لیے دعا کرتے اور اللہ پاک سے مانگتے کہ میرا بیٹا اس قدر ترقی کرے  اور انسانیت کی خدمت کر سکے کہ میرا بیٹا عامر شہزاد ایک بڑا آدمی بنے اور ان غریب مستحق افراد کی مدد کرے آج الحمدللہ میں نے اپنے والد مرحوم حاجی محمد  عاشق کی خواہش پوری کر دی اور اللہ پاک نے مجھے اس لائق بنایا اگر اللہ پاک نے مجھے مزید استقامت دی تو آئندہ سال کے لیے 100 افراد کو حج کے لیے روانہ کروں گا یاد رہے فخر احمد پور شرقیہ جناب عامر شہزاد صاحب نے  ماہ رمضان کے نیک مقدس مہینے میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کو صبح سحری اور روزہ افطاری کرائی اور ساتھ ہی غریب مستحق مرد اور خواتین کی مالی مدد اور ان  کو راشن بھی تقسیم کیا ماہ رمضان کے نیک مقدس مہینے میں 15 افراد کو عمرہ  بھی کرایا اس موقع پر فخر احمد پور شرقیہ جناب عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ 2030 تک احمد پور شرقیہ کی بے روزگاری کا خاتمہ کر دوں گا  میری پوری کوشش ہے کہ احمد پور شرقیہ میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ رہے آج الحمد للہ احمد پور شرقیہ سے اسلامی فاؤنڈیشن کے تحت مرد اور خواتین جن میں محمد رؤف محمد فاروق محمد ارشد محمد اویس محمد ریحان محمد قمر محمد جعفر محمد یعقوب محمد  عبدالحریرہ  محمد عزیز عبدالمنان حافظ عبدالحنان عبدالرحیم عبدالاحد محمد عالم حاجی فیاض ربانی حاجی ناصر محمد خرم  خالد محمود محمد عمران حاجی زین حاجی نزیر عبدالصمد حاجی اللہ بخش محمد اشرف و 24 خواتین شامل اور سعودی عرب کے لیے روانہ جو حج فریضہ ادا کریں گے قافلے کی روانگی سے قبل خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔

Watch Live Public News