وزیر اعظم کا رفح کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

وزیر اعظم کا رفح کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم شہباز شریف نے رفح  کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان اسرائیل کی بلا امتیاز بمباری کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت کہ فیصلے کے باوجود بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ  عالمی برادری اور اقوام متحدہ سویلینز کو اس ظالمانہ جارحیت سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔ 

Watch Live Public News