لاہور ( پبلک نیوز) دو بچوں کی ماں اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل۔ تھانہ بی سیکشن دادو مرکپور محلہ قادر سٹی میں شوہر نے اپنی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دادو کے مرکپور محلہ قادر سٹی میں دو بچوں کی ماں غنوہ جتوئی فائرنگ میں قتل ہوگئی ہے۔ بی سیکشن تھانہ انچارج سے رابطہ کرنے پر بتایا کے غنوی جتوئی کو اپنے شوہر صلاح الدین جتوئی نے قتل کیا قتل کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مقتولہ کے والد جمشیر جتوئی نے میڈیا کو بتایا کے میری بیٹی کو اپنے شوہر نے قتل کیا ہے۔ مقتولہ شوہر کے گھر سے نکل گئی تھی اور 10 ماں بعد دارلامان کراچی سے لے کے آئے تھے۔ شوہر اس کو منا کر اپنے گھر لے کر گیا تھا اور آج بیٹی کی لاش ملی ہے۔ بی سیکشن پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال دادو منتقل کیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا۔ بی سیکشن انچارج کا کہنا ہے شوہر صلاح الدین نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپا مار رہی ہے۔