پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور چیئرمین عمران خان کے نئی مدت کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) November 28, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخاب کے حوالے سے میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن…
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار سے دستبردار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل و پارٹی کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں فیصلے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی عہدے کے لئے اہل نہیں رہے، آئینی اور قانونی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو ہوں گے۔ دوسری جانب ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سینئر رہنما کے دعویٰ کی تردید کردی، انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہم امور پر غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے۔