جب تک کالعدم جماعت سڑکیں خالی نہیں کرتی، کوئی مذاکرات نہیں

جب تک کالعدم جماعت سڑکیں خالی نہیں کرتی، کوئی مذاکرات نہیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ واضع کر چکے کہ جب تک کالعدم جماعت کے لیے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے۔ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا تب تک کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں۔ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔ سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا ماضی میں سیاسی جماعتوں نے جو تحریکیں چلائیں وہ مسلح نہیں تھیں۔ بد قسمتی سے کچھ لوگ ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ کہتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔