ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھال لیا
تفصیلات کے مطابق الیکٹرک کاریں بنانے کے لیے مشہور معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔ ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے ٹوئٹر کو خریدنے سے انکار کر دیا تھا ۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے معاہدے پر باضابطہ عمل کرنے کے لیے ایلون مسک کو 28 اکتوبر تک کی مہلت دی تھی۔ انہوں نے "ٹوئیٹر" کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پہلا ٹوئیٹ کیا کہ ’چڑیا آزاد ہوگئی‘۔ ایلون مسک نے اپنی ٹوئیٹر پروفائل کو بھی بدل دیا ہے۔ انہوں نے خود کو ’چیف ٹوئیٹ‘ لکھا ہے جبکہ لوکیشن ٹوئیٹر ہیڈ آفس درج کی ہے۔ گذشتہ روز ایلون مسک نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ’باتھ روم سنک‘ لے کر ٹوئیٹر کے آفس میں داخل ہوتے نظر آرہے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔