پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28ستمبر 2021
شہدائے کربلا کا چہلم آج پاکستان بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات ، لاہور اور کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا ۔ پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد رہی،مہلک وائرس نے مزید 41 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی،49 ہزار 968 افراد زیرعلاج،4 ہزار 15 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کا بینہ کا آج اجلاس ،وزیر خارجہ دورہ امریکا ، اقوام متحدہ اجلاس اور ملاقاتوں پر کابینہ کوآگاہ کریں گے،افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا معاملہ منظوری کے لئے پیش ہوگا،انڈونیشیا میں کورونا سے نمٹنے کے لئے طبی عملہ بھیجنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی،حکومت توسیع کیلئے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے،3 سال سے احتساب عدالتیں چل رہی ہیں لیکن انصاف نہیں ملا برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کردیا،نیشنل کرائم ایجنسی نے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،عدالت کا منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم،شہبازشریف نے ٹویٹ کیا کہ فیصلے نے مجھے اور نواز شریف کو نہیں کیا بلکہ پاکستان کو بھی بری کیا،سچ کی طاقت جھوٹ سے زیادہ ہوتی ہے

Watch Live Public News