لاہور(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا بےبنیاد بیانات دے رہےہیں ، پرانے بیانات بھول کر نئے سامنے آجاتے ہیں، سب سے مضبوط کیس کا حشر بھی عوام نے دیکھا.
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی خود معاملے کی انکوائری کررہی تھی، ایسٹ ریکوری یونٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ایسٹ ریکوری یونٹ نے آج تک کیاکام کیاہے، 11ستمبر2019کواین سی اے کوایسٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے خط لکھا، شہبازشریف اورفیملی کے خلاف گھیرا تنگ ہورہاہے، خط بیرسٹر ضیا نے سرکاری لیٹر کی بنیاد پر لکھا.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی اہم پریس کانفرنس۔https://t.co/3Y2ynemmIw
— PML(N) (@pmln_org) September 28, 2021
ن لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا شہبازشریف اورسلیمان شہبازکے اکاونٹ ڈکلیئرڈ ہیں، حکومت 3سال اپوزیشن کودبانے کی کوشش کرتی رہی، کہتے تھے ہم نے برطانیہ کو شواہد دے دیئے ہیں، شہبازشریف اورسلیمان شہبازنے خود اکاونٹ کی تفتیش کی اجازت دی، ایجنسی نے عدالت کولکھا کہ ہمیں مزیداکاونٹ فریز نہیں کرنے ، پیسہ کہاں سے آیا ،کدھر استعمال ہوا 3ممالک میں دیکھاگیا ، این سی اے کو کہاگیا کہ شہبازشریف اورخاندان کے خلاف شواہد ہمارے پاس ہیں ، 20ماہ 3ممالک میں نیشنل کرائم ایجنسی نے تفیتش جاری رکھی ، حکومت انتقا م میں اندھی ہوچکی ہے اورملک کی کوئی پرواہ نہیں .
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا 3سال سے ملک میں تماشہ لگا ہواہے ، وزراء جھوٹے ثبوت دوسرے ممالک کودیتے ہیں کہ ہم نے یہ کرلیا ، حکومت فیک اور وزراء بھی فیک بیانات دیتے ہیں، مشیر احتساب شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، حکومت نے این سی اے کوفیک شواہد کے پلندے دیئے ، ثابت ہو گیا،حکومت نے جعلی تحقیقات رپورٹ دی، آج مشیر احتساب نے کہا یہ تو سلمان شہباز کے خلاف انکوائری تھی، 29ارب روپے کے سی پیک منصوبوں میں 29پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، یہ مخالفین کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کے سامنے سوالیہ نشان بنا رہے ہیں.
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سب سے مضبوط کیس کا حشر بھی عوام نے دیکھا، جتنے بھی کیسز ہیں سب انتقام پر مبنی ہیں، یہ انتقام بے نقاب ہو چکا ہے، مجھے آج منظور پاپڑ والا اور فالودے والا بھی یا د آرہا ہے.