’نسلا ٹاور کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا‘

’نسلا ٹاور کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا‘
کراچی (پبلک نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے نسلا ٹاور نظر ثانی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ الاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالتی حکم میں الاٹیز کے مفادات کا تحفظ بھی کیا گیا ہے۔ متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زائد کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔ تحریری حکمنامہ کے متن کے مطابق اضافی لیز کا کوئی بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا۔ اوریجنل لیز میں کسی قسم کی کوئی ترمیم نہیں ہوئی۔ بار بار سندھی مسلم سوسائٹی کا جاری کردہ لیٹر دکھایا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ سندھی مسلم سوسائٹی کے پاس لیز جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ نسلا ٹاور کے وکیل نے دو فیصلوں کا حوالہ دیا۔ پیش کردہ دو فیصلوں میں نئے گراؤنڈز ہیں۔ نظر ثانی کیس میں ایڈیشنل گراؤنڈ کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔ نظر ثانی کی درخواستیں سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کر دی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔