اسحاق ڈار چوتھی بار وزیرِ خزانہ بن گئے

اسحاق ڈار چوتھی بار وزیرِ خزانہ بن گئے
اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا ہے، اسحاق ڈار چوتھی بار وزیرِ خزانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی. حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزرا وزیراعظم کے معاونین خصوصی، اراکین پارلیمنٹ، سول و فوجی افسران اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سمیت سیاسی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ خیال رہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ لے کر اقتدار میں آنے والی حکومت مہنگائی پر قابو نہ پاسکی، مفتاح اسماعیل سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے لیا گیا اور منجھے ہوئے سیاستدان اسحاق ڈار کو ایسے وقت میں وزارتِ خزانہ کا قلم دان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب مہنگائی کی سطح 27 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ڈالر کی اڑان قابو سے باہر اور معیشت شدید مشکلات سے دو چار ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔