محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز کراچی سمیت جنوبی سندھ میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ حیدر آباد، کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں پارہ 38 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتےکو موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور شہر کا درجۂ حرارت 39 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔