پاکستان نے ایشین گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

پاکستان نے ایشین گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا
پاکستان نے ایشین گیمز میں پہلا میڈل یقینی بنالیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان نے پہلا میڈل یقینی بنالیا۔ پاکستان نے کویت کو شکست دے کر گروپ سٹیج کے پانچوں میچ جیت لیے۔ پاکستان کی طرف سے عاصم خان، ناصر اقبال اور نور زمان نے کویت کے کھلاڑیوں کو ہراکر پہلا میڈل یقینی بنایا۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی اسکواش ٹیم نے بھارت کو دو ایک سے شکست دی تھی۔ گذشتہ سال پاکستان اسکواش ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ میں پانچوی پوزیشن حاصل کی تھی لیکن اس بار گروپ ٹاپ کرکے ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنالی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔