مہلک وائرس نے مزید 151 زندگیاں نگل لیں

مہلک وائرس نے مزید 151 زندگیاں نگل لیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ،مہلک وائرس نے ایک دن میں151 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 61 فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 89 ہزار 838 ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 151مریض جان کی بازی ہار گئے ٗ مزید 5ہزار480افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ان اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ا یکٹو کیسز کی تعداد 89ہزار838 تک پہنچ گئی ۔خوش آئند طور پر ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ08ہزار 193مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ جبکہ تاحال ملک میں8لاکھ15ہزار711مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ کورونا سے تاحال17ہزار 680اموات ہو چکی ہیں ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں57,013ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News