ممبئی ( ویب ڈیسک ) انڈیا ایک طرف کورونا کی وبا سے نمٹنے میں مصروف ہے مگر وہیں دوسری ایک وہاں کی عوام ان دنوں ایک اور مسئلہ حل کرنے میں مصروف ہے اور وہ مسئلہ ہے کے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان بیس سال پہلے کیا ہوا تھا کہ ان کی شادی ٹوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل جو اپنی شوبز کی خبروں کیلئے جانا جاتا ہے اس نے ایک خبر دی ہے کہ 2002 میں بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے اپنے روئیے کی معافی مانگی تھی کہ اور یہ نیوز چینل اخبار کا وہ حصہ ڈھونڈ لایا ہے۔ اس پرانے انٹرویو میں سلمان خان نے کہا تھا کہ میری سابقہ رنگین زندگی کی وجہ سے ا یشوریا کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ میں ان کی بیٹی کی زندگی میں رہوں اور میں نے ا س کا برا منایا اور ایشوریا کے والدین سے بدتمیزی کی ٗ جس کا مجھے افسوس ہے ٗ اگر کوئی میرے والد سے بدتمیزی کرتا تو میرا بھی وہی رویہ ہوتا جو ایشوریا کا میرے ساتھ تھا۔بھارتی ٹی وی پینڈورا با کس کھولنے والی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک رات تین بجے سلمان خان ایشوریا کے گھر جا پہنچے اور دروازے کو پیٹنا شروع کیا ٗ اور اتنی شدت سے پیٹا کہ ان کے ہاتھوں سے خون نکلنا شروع ہو گیا ٗ اس عمل پر ایشوریا کے والد باہر آئے تو سلمان خان سے ان سے بھی بدتمیزی کی ٗ جس پر اگلے روز بالی ووڈ سٹار کیخلاف تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی۔