راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس برانچ دو ماہ کیلئے بند

راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس برانچ دو ماہ کیلئے بند
راولپنڈی (پبلک نیوز) ٹریفک پولیس نے کرونا وائرس سے بچاﺅ کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو دو ماہ کے لیے بند کر دیا ٗ چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاﺅ کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہیڈ کواٹر سمیت تمام خدمت مراکز میں لائسنسنگ پر مکمل پابندی لگائی گئی ٗ شہریوں کے تعاون سے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس ان دیکھی وباءپر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سہولیات فراہم کی جائیں گئیں ٗان برانچز میں تعینات تمام ٹریفک سٹاف کو شہریوں کی خدمت کے لیے سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔