اسلام آباد ( پبلک نیوز) این سی او سی نے عیدالفطر کی تعطیلات سمیت 8-16 اور مئی 21 تک نقل و حرکت پر قابو پانے کے لئے” گھر رہو محفوظ رہو “حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل کمانڈر آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جاری کردہ گائیڈلائنز کے مطابق 8 سے 16 مئی تک ” گھر رہو محفوظ رہو “کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ عید کے دوران زیادہ چھٹیوں کا مقصد ملکی سطح پر نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔ یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع پر گائیڈئن پر یکم مئی سے عملدرآمد ہوگا۔
این سی او سی نے چاند رات بازاروں پر مکمل پابندی لگا دی۔ مہندی، چوڑی، زیورات اور کپڑوں کے اسٹالز پر پابندی ہو گی۔ عید تعطیلات کے دوران سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بند رہے گا۔ تمام مقامی و بیرونی سیاحوں کو ٹورسٹ اسپاٹس پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام ٹورسٹ اسپاٹس اور ان کے قریب ہوٹل، ریسٹورنٹس اور پکنک اسپاٹس بھی بند رہیں گے۔
مری گلیات، کالام سوات، شمالی علاقہ جات،سی ویو اورساحلی علاقوں کے سفر پر مکمل پابندی ہوگی۔ آزاد کشمیہر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو گھروں کو واپسی کی اجازت ہوگی۔ نجی گاڑیوں، ٹیکسی رکشہ میں پچاس فیصد گنجائش کے مطابق مسافروں کی اجازت ہوگی۔ اضافی مسافروں کو لے جانے کے لئے 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ 7 مئی کے بعد معمول کے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا، ٹرینوں میں کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے 70 فیصد گنجائش سے مسافر ہوں گے۔ گھر پر رہیں۔NCOC announces ‘Stay Home Stay Safe Strategy’ for mobility control from 8-16th May 21 including Eid ul Fitr holidays pic.twitter.com/6yqo4BnV9r
— NCOC (@OfficialNcoc) April 29, 2021