الیکٹرک ووٹنگ مشینوں سے متعلق حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی

الیکٹرک ووٹنگ مشینوں سے متعلق حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں الیکٹرک ووٹنگ مشینوں سے متعلق اجلاس، وزیر سائنس شبلی فراز، وزیر ریلوے اعظم سواتی، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرک ووٹنگ مشینوں سے متعلق ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پروٹوٹائپ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ کامسیٹس، این آئی ای اور این آر ٹی سی مشترکہ طور پر ای وی مشین بنا رہے ہیں۔

اجلاس میں نجی کمپنیوں کی جانب سے اپنی ای وی مشینوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نجی کمپنیوں کی طرف سے الیکٹرنک ووٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔