ویب ڈیسک: عمومی طور پر یہی دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ اپنی نوکریوں سے بیزار رہتے ہیں۔ ان کو اپنی کمپنیوں اور اداروں سے ہمیشہ شکوے ہی رہتے ہیں۔ مگر کچھ لوگ اپنی ملازمت سے اتنے زیادہ جڑے ہوتے ہیں کہ ان کو اور کچھ سوجھتا ہی نہیں۔
ایسا ہی ایک انڈونیشیا کے شہری کے ساتھ بھی ہوا۔ سمت واہیودی نامی شہری نے پانی نوکری والے آفس کے نام پر اپنے پیدا ہونے والے بیٹے کا نام رکھ دیا۔ سمت کو بریس میں 2003 کے دوران سرکاری ملازمت ملی اور وہ ابھی اس محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔
اپنے محکمہ سے محبت کے حوالے سے وہ کافی جنونی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنی مینگیتر کو قبل از شادی یہ واضح کر دیا تھا اگر بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام آفس کے نام پر رکھیں گے۔ منگیتر کو یہ خواہش ماننا پڑی۔
شادی کے بعد ان کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی مگر گزشتہ برس کے ان کو بیٹا ہوا تو ’ اسٹیٹسٹیکل انفارمیشن کمیونیکیشن آفس‘ نام رکھ دیا۔