محکمہ ریلوے کی جانب سے 8 ٹرینیں منسوخ، کئی کے شیڈول میں ردوبدل

محکمہ ریلوے کی جانب سے 8 ٹرینیں منسوخ، کئی کے شیڈول میں ردوبدل

پبلک نیوز: پاکستان ریلوے کی جانب سے اندرون ملک کے لیے چلنے والی ٹرینوں کے شیڈول میں ردو بدل کر دیا گیا۔ محکمہ ریلوے نے 8 گاڑیوں کی روانگی منسوخ جبکہ دیگر کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد معمول سے کم ہے اس لیے کچھ ریل گاڑیوں کی روانگی معطل کرتے ہوئے دوسری ٹرینوں کے ذریعہ ان مسافروں کو بھجوایا جائے گا۔

منسوخ ہونے والی ٹرینوں مین کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 31 اپ اور 32 ڈاؤن جناح ایکسپریس شامل ہیں۔ ان کی منسوخی کی وجہ سے قراقرم ایکسپریس میں مسافروں کو بھیجا جائے گا۔ کراچی ایکسپریس 15 اپ اور 16 ڈاؤن، پاک بزنس ایکسپریس 33 اپ اور 34 ڈاؤن، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس 5 اپ اور 6 ڈاؤن بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑیوں کو آج محض ایک دن کے لیے منسوخ کیا گیا ہے۔ معطل کی جانے والی گاڑیوں میں کنفرم بکنگ ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری گاڑیوں کے ذریعہ بھجوایا جائے گا۔

ریلوے ترجمان کے مطابق سرسید ایکسپریس رات 10 بجے کراچی سے اسلام آباد براستہ فیصل آباد، لاہور جائے گی۔ گرین لائن ایکسپریس کے مسافر سر سید ایکسپریس میں جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔