وزیراعظم کل گلگت بلتستان کا دورہ متوقع، اہم منصوبوں افتتاح کریں گے

وزیراعظم کل گلگت بلتستان کا دورہ متوقع، اہم منصوبوں افتتاح کریں گے

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر، معقون خصوصی ثانیہ نشتر اور دیگر وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم سے وزیر اعلی گلگت بلتستان، گورنر اور کابینہ ارکان کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پیکیج پیش کریں گے۔ وزیراعظم 1990کلومیٹرخنجراب راولپنڈی فیز ون آپٹیکل فائبرکیبل کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے انتالیس شہروں میں فائبرٹوہوم پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ گلگت میں انکیوبیشن سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔

دنیا کی مشکل ترین مقام کے ٹو بیس کیمپ میں علی سدپارہ کی یاد میں کونکورڈیا بی ٹی ایس کا افتتاح کریں گے۔ دوردراز علاقوں سے رابطہ قائم کرنے کے حوالے سے آئی پیوی سیٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ ہنزہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔