جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

پبلک نیوز: جمعہ کے روز اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک تاہم شام یا رات کو آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر ڈیرہ غازی خان، میانوالی، سرگودھا، بہاولپور اور خطہ پوٹھوہار میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب، تربت، مکران، دالبندین، نوکنڈی اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیر ستان اور کرم میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکا ن ظاہر کیا گیاہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔