انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی برآمدات میں 38 فیصد اضافہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی برآمدات میں 38 فیصد اضافہ
لاہور(ویب ڈیسک ) انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبہ کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 38فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 38فیصد اضافہ سے 1.9ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ۔ واضح رہے کہ مارچ 2021میں برآمدات سے 209 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم مارچ 2022 کے دوران برآمدات کا حجم 259 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔