چارسدہ، شدت پسندوں کا تھانہ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

چارسدہ، شدت پسندوں کا تھانہ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے تھانہ نستہ کے مرکزی دروازے پر دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ شہید اہلکار کی شناخت رحم باچا کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چارسدہ کےعلاقے بہلولہ سے ہے۔ دوسری جانب باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند میں بھی دھماکا ہوا ہے۔ پولیس ڈی ایس پی گلزر خان نے دھماکے کے نتیجے میں 4 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خارمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں جنہیں مزید علاج کیلئے پشاور روانہ کردیا گیا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔