پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن، لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی

پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن، لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے اپنے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے وکیل آج ہی لاہورہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کریں گے۔ ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود گرفتاری کی کوشش توہین عدالت ہے، چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائرکی جائیں گی ۔ عامر سعید نے مزید کہا کہ درخواست میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب، اینٹی کرپشن اورپولیس کو فریق بنایا جائےگا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔