قومی کرکٹ ٹیم کےغیر ملکی کوچزکا بڑا بیان سامنے آگیا

gary and jason
کیپشن: gary and jason
سورس: google

ویب ڈیسک :(شکیل خان) محنتی کھلاڑی اور ڈسپلن پسند ہیں  ،مستقل مزاجی اہم ، قومی ٹیم کے غیر ملکی  کوچز گیری کرسٹن  اور جیسن گلیسپی  نے پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھاکہ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ٹیسٹ کرکٹ آپ کی مہارت ، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی شائقین ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

۔ گیری کرسٹن کا کہناتھا کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں ، ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھر پور انداز میں پیش کرنا کوشش ہو گی ۔میں تسلسل اور مستقل مزاجی کا قائل ہوں۔کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔