ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس، عدالت نے ملزموں کوعمر قید کی سزا سنا دی

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس، عدالت نے ملزموں کوعمر قید کی سزا سنا دی

(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی   عدالت نے   ایم کیو ایم رہنما  علی رضا  عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی رضا عابدی  کے قتل کیا کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت  نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

 ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزموں   میں عبدالحسیب،غزالی،محمد فاروق ،ابو بکر شامل ہیں ۔

عدالت کی جانب سے  ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

Watch Live Public News