190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عدالت کااگلی سماعت پر نیب پراسیکوٹر پیش نہ ہونے پر فیصلہ دینے کا عندیہ

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عدالت کااگلی سماعت پر نیب پراسیکوٹر پیش نہ ہونے پر فیصلہ دینے کا عندیہ

(ویب ڈیسک ) 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر پیش نہ ہونے پر آئی او کو سن کر فیصلہ دینے کا عندیہ  دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق   بانی پی ٹی آئی  کی ضمانت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ شہباز کھوسہ ایڈوکیٹ ،بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر پی ٹی آئی وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے تاہم   نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ گزشتہ سماعت پر بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تھے ۔درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے گزشتہ سماعت پر دلائل دیے تھے ۔ نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ  نے آج دلائل دینے تھے۔

چیف جسٹس عامر فاروق   نے کہا کہ  گزشتہ سماعت پر کھوسہ صاحب کو سن لیا تھا ،  ہر کیس کی اپنی نوعیت ہوتی ہے ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے  کہا کہ  ٹرائل میں ایکسلیریٹر پر پاؤں رکھا ہوا تھا ۔

عدالت نے ہدایت کی کہ  آخری بار موقع دے رہے ہیں ، آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر پیش ہو،  دوسری بار نیب پراسیکیوٹر غیر حاضر ہورہے ہیں ، آئندہ سماعت پر غیر حاضری قابل قبول نہیں ہوگی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ن حکم دیا کہ  آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر بھی لازمی عدالت پیش ہوں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News