شہبازشریف کی این اے249 کے عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین علاقہ سے ملاقات، کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، کہا کماؤ شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناقابل بیان اور برداشت ہے، کراچی معاشی مرکز ہے، سفارتی مرکز بھی رہا ہے، اس شہر کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا۔ کراچی میں پی ڈی ایم آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کےلیے تیاریاں جاری، 80فٹ چوڑا اور 25فٹ اونچا اسٹیج تیار، اسٹیج پر دس فٹ اونچی اور چالیس فٹ چوڑی اسکرین بھی نصب، منتظمین کا جلسہ گاہ میں ایک لاکھ کرسیاں لگانے کا دعوی، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سمیت دیگر قائدین شرکا سے خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم بنائی، یہ کراچی میں کس کے خلاف جلسہ کررہے ہیں، معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں مریم نواز کس پریشانی میں ہیں، یہ کسی کو پتہ نہیں، انہیں استعفیٰ دے کر الگ ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمن کا کام صرف فتنہ پھیلانا ہے، ان کی حیثیت 5 نشستوں سے زیادہ نہیں، پیپلزپارٹی سندھ کے چند اضلاع تک محدود ہوچکی ہے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول موروثی سیاست کی پیداوار ہیں، کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ چکے، عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، مراد علی شاہ کے سندھ اور عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شیخوپورہ میں ن لیگ کے کارکنوں کی غنڈہ گردی، لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے غنڈوں نے لندن پلٹ خاتون اور اس کے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، میاں منور اقبال اور دیگر نے ہتھوڑے کے وار سے اہلخانہ پر تشدد کیا، پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں۔