بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کا تشدد

بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کا تشدد
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کا ریاست ہریانہ میں احتجاج کرنے والے ہزاروں کسانوں پر بدترین تشدد ، بھارتی ریاست کے شہر کرنال میں ہزاروں کسان اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کرنے میں مصروف تھے جن پر پولیس نے ڈنڈوں اور مکوں کی برسات کر دی، درجنوں کسان زخمی اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کرنال میں انتہا پسند مودی سرکار کے مظالم کا ایک نمونہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ہزاروں کسان پرامن احتجاج کرنے میں مصروف تھے جنہیں بھارتی پولیس نے احتجاج سے روکنے کا حکم دیا مگر کسانوں کی طرف سے یہ مطالبہ تسلیم نہ کئے جانے پر ایک طوفان بپا ہو گیا۔ بھارتی پولیس نے بے دریغ ڈنڈوں اور مکوں کا استعمال شروع کر دیا اور کسانوں کو وہاں سے بھگانے کی کوشش کی لیکن کسانوں نے احتجاج جاری رکھا، اس دوران درجنوں کسان زخمی ہو گئے اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا، بھارتی کسانوں نے اعلان کیا ہے مطالبات کے تسلیم کئے جانے اور ساتھی کسانوں کی رہائی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا اور یہ بھوک ہڑتال میں بھی بدل سکتا ہے۔

Watch Live Public News