راولپنڈی میں شدید بارش، وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

راولپنڈی میں شدید بارش، وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا
پبلک نیوز: راولپنڈی میں شدید بارش، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل رکھیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا نے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔ نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کا حکم بھی دیدیا۔ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ پانی نکالنے کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔