دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید

دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید
پبلک نیوز: افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جمال اور ایاز شہید۔ پاک فوج کی فائرنگ سے 2 سے 3 دہشت گرد مارے گئے اور3 سے 4 زخمی ہوگئے۔ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق افغانستان کے اندر سے بین الاقوامی سرحد پار دہشت گردوں نے ضلع باجوڑ میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے مناسب انداز میں جواب دیا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی فائرنگ سے 2-3 دہشت گرد مارے گئے اور 3-4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جمال اور ایاز نے شہادت قبول کی۔ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغانستان میں موجودہ اور مستقبل کا سیٹ اپ پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سالہ سپاہی جمال شہید کا تعلق مردان سے تھا اور 21 سالہ سپاہی ایاز شہید کا تعلق چترال سے تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔