انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالرز 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ، گزشتہ جمعہ کو ڈالر 220 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا. دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 87 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 42 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں 22 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ پورا دن کاروبار کے دوران 120 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 201 کمپنیوں حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی.