حکومت تمام سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کرے گی،وزیراعظم

حکومت تمام سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کرے گی،وزیراعظم
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے دے رہی ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کو پچیس ،پچیس ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات پیر کے روز نوشہرہ اور چارسدہ میں فلڈ ریلیف کیمپوں کے دورے کے دوران دیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کیمپوں میں بچوں اور متاثرین سیلاب سے گفتگو بھی کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب زدہ افراد کی بحالی کیلئے این ڈی ایم اے اور پاک فوج کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے دے رہی ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کو پچیس ،پچیس ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش نے وزیراعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ تمام کیمپوں میں متاثرین کو خیموں، خوراک اور ادویات جیسی ضروری اشیا فراہم کردی گئی ہیں۔شہباز شریف نے کیمپوں میں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے کئے گئے ضروری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔