121اہلکارڈیوٹی جوائن کرچکے ہیں،کوئی انکار نہیں کیا،ترجمان پنجاب پولیس

121اہلکارڈیوٹی جوائن کرچکے ہیں،کوئی انکار نہیں کیا،ترجمان پنجاب پولیس
کیپشن: 121اہلکارڈیوٹی جوائن کرچکے ہیں،کوئی انکار نہیں کیا،ترجمان پنجاب پولیس

ویب ڈیسک: پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کا رحیم یار خان جانے سے انکار کا معاملہ،ترجمان پنجاب پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد سے 121 اہلکار راجن پور اپنے آبائی سٹیشن روانہ ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تمام  اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچ چکے،پی سی فاروق آباد سے 160 اہلکار رحیم یار خان کے لئے روانہ ہوئے،25 اہلکار اقبال آباد انٹرچینچ سے روٹ لمبا ہونے جبکہ ظاہر پیر سے گھر قریب ہونے پر پہلے اتر گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس  نے مزید کہا ہے کہ تمام اہلکار اپنی تعیناتی کے مقام پر ڈیوٹی پر حاضر ہو چکے ہیں،تمام اہلکار پی سی سے اپنے آبائی علاقون میں واپسی پر خوش ہیں۔

Watch Live Public News