غالب مارکیٹ میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والااوباش گرفتار

غالب مارکیٹ میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والااوباش گرفتار
کیپشن: غالب مارکیٹ میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والااوباش گرفتار

ویب ڈیسک: غالب مارکیٹ میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کی حدود میں اوباش لڑکا رات کی تاریکی میں خواتین کو ہراساں کررہا تھا،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں میں اوباش لڑکے کو خواتین کو ہراساں کرتے دیکھا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش میں پیچھے پیچھے چلتا گیا۔

ملزم کا خاتون کو پریشان کرتے دیکھ کر سیف آفیسر نے فوری قریبی فرسٹ ریسپانڈر پولیس کو موقع پر روانہ کیا،فرسٹ ریسپانڈر ڈولفن فورس  نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ اوباش کو تحریری معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے پر چھوڑ دیا گیا۔

Watch Live Public News