چیمپئینز ون ڈے کپ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ مکمل

چیمپئینز ون ڈے کپ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ مکمل

(پبلک نیوز) محمد شکیل خان : چیمپئینز ون ڈے کپ کے لئے سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ مکمل ، جبکہ باقی کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ آج ہونے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچوں مینٹور ز کو انکی ٹیمیں دے دی گئیں۔

چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا۔۔ ذرائع کے مطابق  چیمئنز ون ڈے کپ کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ شدہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی۔ جبکہ  باقی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہونے کا امکان ہے۔ چیمپئنز کپ میں کل ڈیڑھ سو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،   چیمپئنز ون ایونٹ میں شامل پانچوں ٹیموں  کو انکے مینٹورز کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق  وولوز،شعیب ملک اسٹالینز،وقار یونس کا لائنز  کی مینٹورشپ  ملنے کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد ڈولفن اور ثقلین مشتاق کو پینتھرز کی مینٹور شپ دیئے جانے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کے اسکواڈ میں پانچوں ٹیموں میں انجری کا شکار کھلاڑیوں کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ پانچ ٹیموں  کے کپتانی کے حوالے سے بھی ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔شاہین آفریدی،سعود شکیل،شاداب خان،شان مسعود  کو کپتانی دیئے جانے کاامکان ہے۔ 

شاہین آفریدی کو وقار یونس کی ٹیم کے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔سعود شکیل کو سرفراز احمد اور شاداب خان کو ثقلین مشتاق کی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو شعیب ملک کی ٹیم  اسٹالیئنز کا کپتان بنانے کی آفر کی گئی تاہم بابر اعظم نے اسٹالیئنز کی کپتانی سے معذرت کرلی جس کے بعد شان مسعود کو اسٹالیئنز کا کپتان بنائے جانے پرغور کیا جا رہا ہے۔چیمپئنز کپ کے لئے حتمی اسکواڈز کا اعلان ایک  سے دو روز تک متوقع ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔