بلاول بھٹو کے تنقیدی بیان پر عظمی بخاری کا جواب

بلاول بھٹو کے تنقیدی بیان پر عظمی بخاری کا جواب

ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بلاول بھٹو کے تنقیدی بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کاش کوئی بلاول صاحب کو پوری بات بتا دیتا کہ پنجاب کے دو منصوبے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا  سولر آنے کے انتظار سے پہلے بلوں میں ریلیف اسکے بعد سولر پروگرام بھی ملے گا،لیڈرز کو آدھی ادھوری بات پہ کمنٹ کرکے شرمندہ نہیں کروانا چاہیے۔

 قبل ازیں اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا 2ماہ کی سستی بجلی کے چکر میں عوام کو 12ماہ تکلیف پہنچتی ہے ،غریب عوام کو سہولیات دینا ہمارا منشور ہے ،وفاق میں حکومت ملی تو پورے ملک میں ایسے منصوبے لے کر آئیں گے ،ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کو بجلی بلوں میں سہولت دیں۔

چاہتے ہیں ملازم  اور  غریب طبقہ کو ریلیف پہنچائیں،ملازم طبقہ،مڈل کلاس  کو بجلی بلوں اور سولر پر سبسڈی دیں گے ،تھر کول  سے سب سے  سستی  بجلی  کے الیکٹرک کو مل رہی ہے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت3 سولر  انرجی پارکس بنائیں گے  ،لانگ مارچ کیلئے نکلے تو  ایک ایسا ہی اعلان پٹرول کی قیمت میں سامنے آیا تھا۔

بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایک فیصلے کی وجہ سے آج معیشت کا برا حال ہے ،ہم پاکستان کی معاشی ترقی کے بارے میں مستقل فیصلے کریں گے ،جب بھی صوبائی ،  وفاقی حکومت  مل کر کام کرتی ہے تو رزلٹ بہتر ہوتا ہے۔

Watch Live Public News