کچے کے علاقے میں موجود پولیس ملازمین کو خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ

کچے کے علاقے میں موجود پولیس ملازمین کو خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ

دانش منیر: کچے کے علاقے میں  پولیس ملازمین کا مورال بڑھانےکےلیے خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا، خصوصی الائونس کی سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو موصول ہو گئی۔ 

ذرائع کے مطابق خصوصی الائونس دینے کا حتمی فیصلہ محکمہ خزانہ پنجاب کرے گی،آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے ہارڈ ایریا الائونس دینے کی سمری ارسال کر دی گئی،حتمی منظوری کے بعد کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے انسپکٹرز، سب انسپکٹرز ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، حوالداروں کو الائونس دیا جائے۔ہارڈ ایریا الائونس صرف درجہ چہارم اور انسپکٹرز تک کے ملازمین کو دیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ارسال سمری میں رحیم یار خان اور راجن پور کے 1357 ملازمین کو الائونس دینے کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے، کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے والے ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس دینے پر 33 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے 33 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے،رحیم یار خان میں 943 اور راجن پور میں 414 انسپکٹرز لیول کے ملازمین کو الائونس دینے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔