کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے سے قبل 5 جنوری کو لاہور میں سیاسی میدان لگانے کا اعلان کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حلقہ این اے133 میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر یں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہورکے دورے بھی کریں گے۔