‏ڈپٹی کمشنر کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

‏ڈپٹی کمشنر کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے کیس میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامے میں کہا کہ تھری ایم او اختیارات کا پی او 18، 1980 کا قانون غیر قانونی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔