اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی۔ انڈیا کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے ، بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے ۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان آرندم باگچی نے کہا تھا کہ انڈیا نے باضابطہ طور پر پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔