ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا استعفی منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری بطور رکن قومی اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے۔