ویب ڈیسک: معروف مذہبی عالم دین مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا مفتی جاوید حسین شاہ علامہ اقبال کالونی میں واقہ جامعہ عبیدیہ کے مدیر تھے۔
مرحوم کی نمازجنازہ 5 مئی بروز اتوار کو سہ پہر 3 بجے ڈی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ مرحوم گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔
مولانافضل الرحمان کا اظہارافسوس:
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے معروف عالم دین مولانا سید جاوید حسین شاہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
مولانافضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا جاوید حسین شاہ مرحوم کی وفات علمی حلقوں اور مذہبی کارکنوں سمیت عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حضرت کی زندگی قرآن وحدیث کی خدمت میں گزری۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حضرت مرحوم دینی تحریکوں کے لئے پشتیباں اور سائبان تھے۔ ذاتی زندگی میں ایک شفیق بزرگوار اور دعاؤں میں یاد رکھنے والے سرپرست سے محروم ہوگیا۔ اللہ کریم حضرت کی کامل مغفرت فرمائے اور اپنے شایان شان رحم وکرم والا معاملہ فرمائے۔
دعاء ہے کہ اللہ کریم حضرت کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور تاقیامت صدقہ جاریہ بنائے۔ حضرت کے اہلخانہ، متعلقین، منتسبین اور تلامذہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ کریم اہلخانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔