دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا پر چٹانوں پر بنے تاریخی نقوش کی ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا پر چٹانوں پر بنے تاریخی نقوش کی ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ
کیپشن: Decision on Digitization of Historical Rock Imprints at Diamarbhasha Dam Project Area

ویب ڈیسک: دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں چٹانوں پر بنے تاریخی نقوش کو محفوظ بنانے کے لئے اہم قدم اٹھالیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق واپڈا نے نقوش کو محفوظ بنانے کے لئے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا۔ جس کے تحت پراجیکٹ ایریا میں چٹانوں پر بنے تاریخی نقوش کی ڈیجی ٹائزیشن کی جائے گی۔

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں تاریخی اور ثقافتی  ورثہ کے تحفظ کے لئے مینجمنٹ پلان پر کام کر رہا ہے۔ مینجمنٹ پلان کے ذریعے اہم ترین تاریخی نقوش کے تحفظ کے لئے ان کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈیجی ٹائزیشن کے لئے تاریخی چٹانی نقوش کو عالمی طور پر معروف جرمن ماہر نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔

Watch Live Public News