عمران خان کا ’’ پیڈ ’’ انٹرویو،حنا پرویز کا پھر ریکارڈ لگ گیا

 عمران خان کا ’’ پیڈ ’’ انٹرویو،حنا پرویز کا پھر ریکارڈ لگ گیا
کیپشن: Imran Khan's "Paid" interview, Hina Parvez's record again

 ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز نے برطانوی نژاد امریکی براڈکاسٹر مہدی حسن کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اس پر مضحکہ خیز بیان دینا مہنگا پڑگیا۔

مہدی حسن اس وقت اپنی ہنسی نہ روک سکے جب مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مہدی حسن کو ان کی میڈیا کمپنی ’زیٹیو‘ کے لیے انٹرویو کے لیے ادائیگی کی۔

مہدی حسن نے حان پرویز بٹ کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ پوسٹ پر لفظ ’ ادائیگی‘ کا مطلب ہے کہ یہ انٹرویو Zeteo کے وہ صارفین ہی دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے ادائیگی کی ہو۔

سوشل میڈیا پر ن لیگ کی سرگرمیوں کو لمحہ بہ لمحہ اجاگر کرنے کرنے کے لیے فعال رہنے والی حنا پرویز خان نے مہدی حسن کے انٹرویو کے لنک کا اسکرین شاٹ اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ ’پیسے لو اور انٹرویو دو‘۔

 

مہدی حسن نے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی حنا پرویز بٹ کو جواب دیا کہ ’ایک سازشی تھیوری کو ہوا دی جارہی ہے کہ مجھے عمران خان کے انٹرویو کرنے کے لیے ” ادائیگی“ کی گئی۔

مہدی حسن نے کہا کہ ’تصویر کیجئے کہ منتخب ہونے والے کتنے بے خبر اور سازشی ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یقیناً اگرعمران خان کا انٹرویو کرنے کے لیے Zeteo کو ’ ادائیگی‘ کی جانے والی بڑی سازش فعال ہوتی تو لفظ ’ ادائیگی‘ ہرگز نہیں لکھا جاتا جسے ہر شخص پڑھ سکتا ہو۔

سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ اور مہدی حسن کی پوسٹس میں نہایت دلچسپ کمنٹس شیئر کیے ہیں۔

 ایک صارف کاکہنا تھا کہ ، ’میری حسین آنٹی ہمیشہ سے ایسی غلطیاں کرتی ہیں۔‘ جبکہ ایک نے کمنٹ کیا کہ عمران خان ٹھیک کہتے تھے ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔

 
 

 
 

Watch Live Public News