کیا کوئی اتنا خوبصورت بھی لگ سکتا ہے؟ ESPN کا عمران خان کو خراج تحسین

کیا کوئی اتنا خوبصورت بھی لگ سکتا ہے؟ ESPN کا عمران خان کو خراج تحسین
کیپشن: کیا کوئی اتنا خوبصورت بھی لگ سکتا ہے؟ ESPN کا عمران خان کو خراج تحسین

ویب ڈیسک: (علی زیدی) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ویسے تو چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ خاص طور پر پاکستانی نوجوان ان کی ہر ادا کے فین ہیں لیکن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں لاکھوں لوگ اور ادارے ان کے سحر میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں عمران خان کو ایک بستر پر بیٹھے کتاب پڑھتے دکھایا گیا ہے۔ کہنے کو تو یہ ایک تصویر ہے لیکن اگر ایکس یوزر کی بات کی جائے تو یہ تصویر ESPNcricinfo کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ 

اس تصویر میں عمران خان کو انتہائی پرکشش شخصیت سے تعبیر کیا گیا ہے اور اس تصویر کے عنوان نے بتادیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ جن کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 

تصویر کے عنوان میں لکھا گیا ہے کہ کیا کوئی اور بھی کتاب پڑھتے ہوئے عمران خان جیسا خوبصورت لگ سکتا ہے؟

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر