متوقع بارشیں،کراچی میں ایمرجنسی نافذ،کل آدھی چھٹی

متوقع بارشیں،کراچی میں ایمرجنسی نافذ،کل آدھی چھٹی
کیپشن: بارشیں،کراچی میں ایمرجنسی نافذ،کل آدھی چھٹی

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےتمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو زاہد عباسی، سیکریٹری آبپاشی نیاز عباسی، ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ امتیاز شیخ، سیکریٹری صحت منظور عباس، سی او او واٹر بورڈ اسداللہ، کمانڈر محمود اکرام، فائیو کور کے برگیڈیئر انعام الحق اور  دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں تمام دفاتروں کو کل ہاف ڈے دینے پر اتفاق ہوا جبکہ شہریوں کو کل 2 بجے کے بعد دفاتر سے گھروں کی جانب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے شہری 2 بجے تک گھروں کے لئے روانہ ہو جائیں۔غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔ کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔فروری اور مارچ میں کراچی میں بارشیں نہیں ہوتی تھیں۔بارش کی پیش گوئی کے بعد شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس کی صفائی جاری ہے۔ کراچی کی انتظامیہ ہمہ وقت بارش اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کی ہے کہ  عوام سے گزارش ہے کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں،شہر کراچی میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، کراچی میں دوپہر دو بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈی جی (پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیشگوئی کے مطابق بارش صوبے کے شمالی علاقوں میں آج رات سے 2 مارچ تک ہونے کا امکان ہے،صوبے کے وسطی علاقوؓں می یکم مارچ کو بارش کا امکان ہے، سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے،شہر کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی (پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ نے کہا کہ  شہر کراچی میں12 گھنٹوں میں 13 تا 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ اگر بلوچستان کے جھل مگسی،خضدار کے پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی سندھ میں آئے گا،وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر لاڑکانو کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور انتظامات کریں۔منچھر کے پانی کی سطح اسوقت 110.1 اور اگر بارش کا پانی آئے گا تو کافی گنجائش ہے،بارش کی وارننگ ہے اس لئے ہمیں اپنی تیاری مکمل رکھنی ہے۔

صوبائی سیکریٹری آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  شہر کراچی میں 3 ڈیمز بنائے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  گزشتہ ماہ بارش ہوئی تھی،اس دوراں نکاسی کے مسائل ہوئے ان کو حل کیا جارہا ہے، واٹر بورڈ کے پاس 53 سکسیشن مشین والی گاڑیاں ہین جو بھی ضرورت میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

ڈی جی (پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ نے کہا کہ  شہر کراچی میں بارش سے شاہراہ فیصل پر پانی کا دبائوآتا ہے، کراچی میں 23 مقامات ایسے ہیں جہاں پانی کرتا ہے،ہم پانی کی نکاسی کیلئے ضروری مشنری کے ایم سی کو فراہم کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  ٹریفک انتظامات بہتر کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے زائرین کیلئے سہولیات کا بندوبست کیا جائے، حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس شروع ہوچکا ہے، زائرین کی بڑی تعداد وہاں موجود ہے، زائرین کی حفاظت اور ان کیلئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کی کمٹونمنٹ کو بھی بارشوں کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کنٹونمنٹ کو لیٹر لکھا ہے۔

Watch Live Public News