مولانافضل الرحمان کا انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

لگتا نہیں حکومت 5 سال مکمل کرے گی، مولانافضل الرحمان
کیپشن: Do not think the government will complete 5 years, Maulana Fazlur Rehman

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم، صدر، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناو کیلئے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ انتخابی عمل میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

دریں اثناءقومی اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسمبلی کے 5 سال مکمل نہ کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے مولانا سے سوال کیا کہ اسمبلی دوبارہ آ کر کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تو نہیں ہے، کوئی اور چیز ہے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ احتجاجی سیاست یا آزادی مارچ ، کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ انتظار کریں۔ لگتا تو نہیں حکومت پانچ سال پورے کرے۔ لگتا تو نہیں ہے، اگر یہ حال ہو۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی سے مل کر سیاست کریں گے؟ جس پر مولانا فضل الرحمان بغیر جواب دیے روانہ ہو گئے۔

Watch Live Public News