کراچی کنگز  کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہوگئے

05:21 PM, 29 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز   کراچی کنگز کے  20میں سے13کھلاڑی بیمار ہوگئے ۔

  پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  9 کے دوران کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوکر بیمار ہوچکے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر  کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران ہمارے گزشتہ 2 روز کافی مشکل رہے ہیں۔ کل کے میچ میں بھی ہم ایک جیتنے والی ٹیم ہی کھلانے کے خواہش مند تھے لیکن کل بھی ہمیں کچھ زبردستی کی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔

حیدر اظہر نے بتایا کہ  کراچی کیلئے کھیلنے والے لڑکوں کی طبیعت ایسی نہیں تھی کہ وہ  میچ کھیلیں، پھر بھی کھلاڑیوں نے کل کا میچ کھیلا۔انہوں نے کہا کہ   آج ہمارے کچھ اور کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں۔ ہمارے ایک دو کھلاڑیوں کو ڈرپس بھی لگی ہیں۔ جبکہ  ہمارا ایک کھلاڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ کراچی کنگز کے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر بیمار ہوئے۔  ہمارے کوچنگ اسٹاف کے لوگ بھی کافی بیمار ہیں تاہم ہماری ٹیم کا جوش و جذبہ ہے اور وہ فود پوائزننگ کے باوجود بھی آج شام 7بجے ہونے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنا میچ کھیلیں گے۔

مزیدخبریں