(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان : ذرائع کے مطابق ایک بارپھر نائب کپتان کی ریس میں تین کھلاڑی شامل ہو گئے، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور شاداب کےدرمیان نائب کپتانی کی ریس ہے۔ رضوان اور شاہین آفریدی کےدرمیان مقابلہ سخت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے تاحال ٹی ٹونٹی کے نائب کپتان کا اعلان فائنل نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان دورہ آئرلینڈ میں ہونا تھا، نائب کپتان کا فیصلہ اب انگلینڈ سیریز میں ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محمدرضوان کوٹیم مینجمنٹ کی جانب سے نائب کپتانی کاپیغام ملاتھا، اب ایک بارپھر نائب کپتان کی ریس میں تین کھلاڑی شامل ہو گئے، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور شاداب کےدرمیان نائب کپتانی کی ریس ہے۔ رضوان اور شاہین آفریدی کےدرمیان مقابلہ سخت ہے۔